عمران صاحب رائے ونڈ سے متعلق عدالتی حکم امتناعی کا احترام کریں اور غیر قانونی ہتھکنڈوں سے باز آئیں، مریم اور نگزیب

رائے ونڈ گھر کو کوئی نقصان ہوا تو عمران صاحب، شہزاد اکبر اور پنجاب حکومت ذمہ دار ہوں گے ، ترجمان مسلم لیگ (ن)کا بیان

جمعہ 16 اپریل 2021 15:39

عمران صاحب رائے ونڈ سے متعلق عدالتی حکم امتناعی کا احترام کریں اور ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2021ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب رائے ونڈ سے متعلق عدالتی حکم امتناعی کا احترام کریں اور غیر قانونی ہتھکنڈوں سے باز آئیں،رائے ونڈ گھر کو کوئی نقصان ہوا تو عمران صاحب، شہزاد اکبر اور پنجاب حکومت ذمہ دار ہوں گے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ بہادر کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں جنہوں نے حکومتی غنڈہ گردی کا پلان ناکام بنا دیا،عمران صاحب سیاسی انتقام میں بدنیتی اور کم ظرفی کے پاتال میں گر چکے ہیں۔