وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے چیئرمین ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان کی ملاقات

ملاقات میں ہائر ایجوکیشن ریفارمز پر تبادلہ خیال کیا گیا چوہدری عبدالرحمان نے ہائر ایجوکیشن کودرپیش مسائل پیش کیے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 16 اپریل 2021 16:36

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے چیئرمین ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اپریل 2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے چیئرمین ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان سے ملاقات کی۔ملاقات میں ہائر ایجوکیشن ریفارمز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چوہدری عبدالرحمان نے ہائر ایجوکیشن کودرپیش مسائل پیش کیے۔

ہائر ایجوکیشن ریفارمز کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے پر اتفاق کیاگیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے نجی سیکٹر کی یونیورسٹیز کو درپیش مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کرائی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نجی یونیورسٹیز کو ون ونڈو آپریشن کی سہولت فراہم کرنے کا جائزہ لیا جا رہاہے۔نجی سیکٹر کے تعلیمی اداروں کا ملکی ترقی میں اہم کردار ہے۔ پرائیویٹ سیکٹر کی یونیورسٹیز کے مسائل کے حل کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔چیئرمین ایپ سپ چوہدری عبدالرحمان نے کہا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کے فروغ کیلئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی خدمات قابل تحسین ہیں۔حکومت کے تعاون اور فروغ تعلیم کیلئے کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔