پنجاب میں 3یونیورسٹیوں کے قیام کیلئے فنڈز کی منظوری ،5کالجوں میں بی ایس کلاسزکااجراء
لاہور میں پختہ سڑکوں کے 6 منصوبے ،19 کروڑ کی منظوری، 4 ماڈل قبرستان بنانے کی اصولی منظوری ساہیوال کے علاقے ہڑپہ اور چیچہ وطنی میں واٹر سپلائی سکیموں کی منظوری، میانوالی میں نیا لاری اڈہ بنایا جائے گا
جمعہ 16 اپریل 2021 21:59
(جاری ہے)
لاری اڈہ میانوالی میں سیوریج اور ڈرینج کا منصوبہ 13 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوگا۔
میانوالی میں سیوریج، ٹف ٹائل اور پختہ سڑکوں سمیت متعدد منصوبو ںکی منظوری دی گئی۔ ضلع میانوالی میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے 5 منصوبوں کی منظوری دی گئی۔میانوالی شہر کیلئے 4 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری بھی دے دی گئی۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منچن آباد کی اپ گریڈیشن کے لئے فنڈز کی منظوری دے دی ہی- وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ منچن آباد کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال 37 کروڑ روپے کی لاگت سے اپ گریڈ کیا جائے گا -اجلاس میں کوٹ مٹھن میں خواجہ غلام فرید مزار کے احاطے کی توسیع کی منظوری دی گئی- دربار خواجہ غلام فریدؒ کی باؤنڈری وال اورماربل فلور بنایاجائے گا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے دورہ پاکپتن میں اعلان کیا تھا-اجلاس میں کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تحت پینے اور آبپاشی کیلئے پانی کی فراہمی کے منصوبوں کی منظوری دی گئی-اجلاس میں بتایا گیاکہ کوہ سلیمان امپروومنٹ پراجیکٹ کے تحت متعدد منصوبے 5 ارب 71 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوں گی-سانگھڑ نالہ پر پل اور پختہ سڑک بنائی جائے گی-سخی سرور میں 3کروڑ 97 لاکھ روپے کی لاگت سے واٹر سپلائی کا منصوبہ مکمل ہوگا- صوبائی کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس نے تین یونیورسٹیوں کے قیام کیلئے فنڈز کے اجراء کی منظوری دے دی ہے۔اجلاس میں بابا فرید یونیورسٹی پاکپتن، کوہ سلیمان یونیورسٹی راجن پور اور یونیورسٹی آف حافظ آباد کیلئے فنڈز کے اجراء کی منظوری دی گئی۔بابا فرید یونیورسٹی ،کوہ سلیمان یونیورسٹی اورحافظ آباد یونیورسٹی کو پانچ سو ،پانچ سو ملین کے ابتدائی فنڈزجاری ہوںگے۔اجلاس میں دیہی مرکز مال کو 8 ہزار لیپ ٹاپ دینے کی اصولی منظوری دی گئی۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ 2200لیپ ٹاپ پسماندہ علاقوں کے کالجز کو دیئے جائیںگی- اجلاس میں ہائیر ایجوکیشن کے تحت 5 کالجوں کو ایسوسی ایٹ کالجز کا درجہ دینے کی منظوری بھی دی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں جو ڈیشل کمیشن کے رولز میں ترامیم کا اجلاس ملتوی بے نتیجہ ملتوی
-
جو قومیں ظلم کے خلاف کھڑی نہیں ہوتیں وہ ہمیشہ غلام رہتی ہیں
-
گندم کی سرکاری خریداری میں حکومت اور انتظامیہ من پسند لوگوں کو نواز رہی ہے
-
آزادی صحافت کا یونیسکو ایوارڈ فلسطینی صحافیوں کے نام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.