راولپنڈی،اسلام آباد کی معروف سیاسی ،سماجی اور کاروباری شخصیت ملک عشرت محمود باری کو سپرد خاک کر دیا گیا

جمعہ 16 اپریل 2021 23:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2021ء) راولپنڈی،اسلام آباد کی معروف سیاسی ،سماجی اور کاروباری شخصیت ملک عشرت محمود باری کو سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ ان کے آبائی گائوں جاوا ماڈل ٹاون ہمک میں ادا کی گئی،ملک عشرت باری کی میت ان کے داما د ملک یعقوب اعوان کے گھر سے قبرستان لے جائی گئی،ملک تبارک حسین باری مرحوم اور ملک مظہر حسین مرحوم کے چھوٹے بھائی ملک عشرت باری کی نمازجنازہ میں چیئرمین وزارت داخلہ کمیٹی راجہ خرم نواز حلفہ این اے 52،زمرد خان ، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ، میئر راولپنڈی سردار نسیم خان ، ملک ابرار، راجہ حنیف ، بیرسٹر دانیال چوہدری، احمد رضا قادری، وزیر اعلیٰ پنجاب کے خصوصی کوارڈینیٹر پیر رضا محی الدین ، ضیاء اللہ شاہ،راجہ بشیر، افضل کھوکھر، رضا شاہ، سید مسعود شاہ ایڈووکیٹ، ملک شاہ زیب اعوان، چوہدری اسد پرویز، راجہ عمر، چوہدری رفعت ، چوہدری خالد منیر ،ملک جہانگیر، ڈپٹی میئر چوہدری طارق ، جاوید بنگش،ملک حسرت اعوان،محمود بنگش،یو سی چیئرمین ملک اخلاق اعوان، اقبال بٹ آف گنگال،چوہدری راسب، ملک واجد ایڈووکیٹ، ملک سفیر شاہ،ملک رضوان ،زیب النساء اعوان ، سید شاہد اقبال، بریگیڈیر صدیق، ملک حفیظ اعوان، ملک نعیم،حاجی پرویز، ایم پی اے حاجی امجدمحمود،ایم پی اے راجہ صغیرا یم پی اے ،ڈی آئی جی خرم شہزاد، سابقہ سی پی او سعود عزیز،بریگیڈئر ر محمد اقبال، سابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ خواجہ امتیاز، سیشن جج ہدایت اللہ خان ، جنرل اشتیاق ،راجہ رباب،ملک اظہر حسین ، ملک محمود حسین ،ملک یعقوب مظہر، ملک فیاض ، ملک اشتیاق، ملک غضنفر حسین ، ملک نعیم اختر، ملک مدثر،ملک حمزہ باری، ملک ابراہیم باری، ملک عدنان ، ملک امریز حید ر ،ملک نبیل، ملک یاسر رضا، ملک جہانگیر ، یاسر بٹ، چوہدری نعیم،فرحت کیانی،راجہ بابر ، پیرسید حسنین شاہ،چوہدری آصف ایڈووکیٹ سمیت سیاسی عسکری شخصیات نے نمازجنازہ میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

ملک عشرت باری کی نماز جنازہ کے بعد ان کے بیٹے ملک شاہ زیب اعوان اور داماد ملک یعقوب اعوان سے اہل علاقہ نے اظہار تعزیت کیا اور ملک عشرت باری کی مغفرت کی دعا کی گئی۔ملک عشرت باری گزشتہ روز ٹریفک حادثہ میں جابحق ہو گئے تھے۔