برطانوی اداکارہ ہیلن الزبتھ میکروری 52سال کی عمر میں چل بسیں

ہفتہ 17 اپریل 2021 13:13

برطانوی اداکارہ ہیلن الزبتھ میکروری 52سال کی عمر میں چل بسیں
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2021ء) برطانوی اداکارہ ہیلن الزبتھ میکروری 52سال کی عمرمیں کینسر کے باعث چل بسیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ہیلن الزبتھ میکروری 2 بچوں کی والدہ تھیں اور انہوں نے متعدد فلموں،اسٹیج اور ٹی وی سیریز میں اداکاری کی۔

(جاری ہے)

ہیلن الزبتھ میکروری کے شوہر کا کہنا ہے کہ ان کی موت گھر پر ہوئی اور وہ کچھ عرصہ سے کینسر میں مبتلا تھیں۔ہیلن الزبتھ میکروری کی مشہور فلموں میں اسکائی فال،ہیری پوٹر،دی کوئین اور دیگر شامل ہیں۔