ناانصافی کے خلاف چپ رہنا ہمارا طرزِ زندگی بن گیا ہے، حاجرہ یامین
ہفتہ 17 اپریل 2021 22:28
(جاری ہے)
حاجرہ یامین نے کہا کہ ' تو یہ ناانصافی کے خلاف چپ رہنے کا جو کلچر ہے نا یہ ہمارا طرزِ زندگی بن گیا ہی'۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ 'سڑک ایک طرف سے ٹوٹ گئی چپ کرکے راستہ بدل لو، فون چھن گیا چپ کرکے نیا فون لے لو، پولیس والے نے رشوت مانگی چپ کرکے پیسے دے دو، چینی مہنگی ہوگئی چپ کرکے پھیکی چائے پی لو'۔انہوں نے مزید کہا کہ ' اب کراچی والوں کا چپ رہنے کا جو یہ رویہ ہے نا یہ دیکھ کر کسی عقلمند کو بہت شاندار خیال آیا، اس نے سوچا کہ ایک ایسا علاقہ بناتے ہیں جس میں یہ جتنے بھی امیر لوگ ہیں نا ان کو اکٹھا کرتے ہیں اور ان سے ان کا سب کچھ چھین لیتے ہیں، یہ زیادہ سے زیادہ کیا کریں گی چپ رہیں گی'۔حاجرہ یامین نے کہا کہ 'تو اب یہ جو ہاؤسنگ سوسائٹی کا آئیڈیا تھا یہ بہت کامیاب رہا، لوگوں سے بجلی چھین لی تو انہوں نے جنریٹر لگوالیے، پانی بند کردیا تو انہوں نے ٹینکر ڈلوالیے، پانی بند کردیا لیکن پانی کا بل بھیج دیا تو لوگوں نے بل ادا کردیا'۔ویڈیو میں انہوں نے مزید کہا کہ 'چوری اور ڈکیتی بڑھ گئی تو لوگوں نے پرائیویٹ گارڈز رکھ لیے، تو ظلم کے خلاف کوئی کچھ نہ بولا اور سب ہنسی خوشی چپ چاپ زندگی بسر کرتے گئی'۔اداکارہ نے مزید کہا کہ 'پیارے کراچی، مجھے نہیں پتا تم نے چپ رہنا کب سیکھا، تب جب بچپن میں تمہیں سوال کرنے سے روکا گیا یا شاید تب جب تمہیں احساس ہوا کہ دیواروں میں پان کی پیکوں کے بیچ معصوم خون بھی ہے یا پھر شاید تب جب تمہارے سر پر کسی نے پستول رکھ دی اور تمہیں جان اور مال کے بیچ میں سے کسی ایک کو چننا پڑا'۔حاجرہ یامین نے کہا کہ 'میں نہیں جانتی کہ آپ نے کب چپ رہنے کا فیصلہ کیا لیکن اتنا ضرور جانتی ہوں کہ اب وہ لمحہ ہے، وہ موقع ہے، جب آپ کو بولنے کا فیصلہ کرنا ہی'۔انہوں نے مزید کہا کہ 'میں نہیں جانتی کہ آپ کے بولنے سے کتنا فرق پڑتا ہے لیکن اتنا تو اب آپ بھی جانتے ہیں کہ ایک قطرے میں کتنی طاقت ہوتی ہے، قطرہ قطرہ ملا کر دریا بن ہی جاتا ہی'۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
آئٹم سانگ نہ ہو پھربھی فلموں میں کام نہیں کروں گی، فاطمہ آفندی
-
اکشے کمار اور ارشد وارثی کی کامیڈی فلم ’’جولی ایل ایل بی 3‘‘ کی شوٹنگ شروع
-
شو میں شرکت کی آفر ٹھکرانے پر آفتاب اقبال نے کمرہ میں لاک کر دیا،شفاعت علی
-
احمد علی بٹ کی سیریز 'ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار' پر سخت تنقید
-
نسیم شاہ کو بولر کا ہیش ٹیگ دوں گی، بھارتی ماڈل اروشی روٹیلا
-
شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کی تفصیلات شیئرکردیں
-
ہیرا منڈی سیریزپرپاکستان سے ڈھیروں پیارملا ہے: سنجے لیلا بھنسالی
-
معروف کامیڈین بھارتی سنگھ اچانک ہسپتال داخل
-
عاطف اسلم ملیالم فلموں میں انٹری دینے کیلئے تیار،ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شین نگم کی تصدیق
-
دومرتبہ آسکرایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکارکوجنسی ہراسانی کے ایک اورالزام کا سامنا
-
شاہ رخ خان کا اپنی نئی فلم کی شوٹنگ جون میں شروع کرنے کااعلان
-
یکطرفہ محبت خوبصورت ہے اور سکون دیتی ہے،خوشحال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.