شاہین آفریدی کا ٹیم مینجمنٹ کے اصرار کے باوجود آرام کرنے سے انکار
ایک سے زائد بار ٹیم مینجمنٹ نے ریسٹ کرنے کا کہا مگر پیسر نے انکار کر دیا:ذرائع،زمبابوے سے سیریز کے چند میچز پیسرکو باہر بیٹھ کر ہی دیکھنا پڑیںگے
ذیشان مہتاب اتوار 18 اپریل 2021 14:14
(جاری ہے)
جنوبی افریقہ سے سیریزکے تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں شاہین شاہ آفریدی نے 32.33 کی بھاری اوسط سے محض 6 وکٹیں لیں،ٹی ٹونٹی سیریز میں تو ان کی کارکردگی مزید خراب ہوئی اور 4 میچز میں وہ 44.33 کی ایوریج سے صرف 3پلیئرز کو آؤٹ کر سکے،کرکٹ حلقے ان کی ایسی کارکردگی کا سبب مسلسل کرکٹ کھیلنے سے تھکاوٹ کا شکار ہونے کو قرار دے رہے ہیں۔
ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا کہ آفریدی زمبابوے کے خلاف آئندہ میچوں کے دوران کچھ میچز سے باہر بیٹھیں گے تاکہ انہیں آرام مل سکے۔ گزشتہ روز کی ورچوئل پریس کانفرنس کے دوران بائولنگ کوچ وقار یونس نے بھی یہ اشارہ دیا تھا کہ زمبابوے کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز کے دوران نوجوانوں کو موقع دیا جاسکتا ہے، ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بھی اس سال کے آخر میں ہونے والا ہے اور کوچ نہیں چاہتے ہیں کہ آفریدی کو مستقبل قریب میں فٹنس مسائل کا سامنا کرنا پڑے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.