سعودی عرب کے ساتھ بات چیت کرسکتے ہیں، ایران

ذرائع ابلاغ نے متضاد حوالوں کا استعمال کیا اور من گھڑت خبروں کی تاریخ رقم کی ،ترجمان وزارت خارجہ

پیر 19 اپریل 2021 17:51

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2021ء) عراقی دارالحکومت بغداد میں حال ہی میں دونوں سعودی عرب اور ایران کے درمیان خفیہ بات چیت کے بعد ایرانی وزارت خارجہ نے کہاہے کہ ایران سعودی عرب کے ساتھ براہ راست بات چیت کے لیے تیار ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے رپورٹس کی تصدیق یا تردید کرنے سے انکار کردیا تاہم انہوں نے کہا کہ ذرائع ابلاغ نے متضاد حوالوں کا استعمال کیا ہے اور انہوں نے من گھڑت خبروں کی تاریخ رقم کی ہے۔

سعید خطیب زادہ نے تاہم اس بات کی نشاندہی کی کہ ایران نے ہمیشہ سعودی بادشاہت کے ساتھ مذاکرات کا خیرمقدم کیا ہے اور اسے دونوں ممالک کے عوام اور علاقائی امن و استحکام کے لیے فائدہ مند سمجھا ہے اور یہ سوچ برقرار رہے گی۔