لاہور،تحریک لبیک یا رسول اللہ اور تحریک صراط مستقیم کے ذمہ داران کا ہنگامی اجلاس

ہم لاکھوں سینے تو پیش کر سکتے ہیں مگر لبیک یارسول اللہ صلی اللہ وسلم کا پرچم نیچے نہیں ہونے دیں گے ،ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی

پیر 19 اپریل 2021 18:26

لاہور،تحریک لبیک یا رسول اللہ  اور تحریک صراط مستقیم کے ذمہ داران کا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2021ء) تحفظ ناموس رسالت دھرنوں میں جامِ شہادت نوش کرنے والوں، زخمیوں اور اسیرانِ ناموسِ رسالت ﷺ سے ہمدردی اور فرانس کے سفیر کو ملک بدر کروانے کی خاطر ’’آل پاکستان پہیہ جام و شٹر ڈاؤن ہڑتال‘‘ کے موقع پر تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم اور تحریک صراط مستقیم کے ذمہ داران کا ہنگامی اجلاس مرکز صراط مستقیم تاج باغ لاہور میں منعقد کیا گیا۔

اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ اور تحریک صرا ط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ ہم لاکھوں سینے تو پیش کر سکتے ہیں مگر لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کا پرچم نیچے نہیں ہونے دیں گے۔

(جاری ہے)

لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم ایک تنظیم کا نعرہ نہیں، دنیا بھر کے مسلمانوں کا اپنے عظیم آقا ﷺ سے عہدِ وفا ہے۔

حکومت کو ہر حال میں فرانس کے سفیر کو نکالنا ہوگا۔ ناموس رسالت ﷺ کے دھرنوں میں جامِ شہادت پینے والے عاشقانِ رسول ﷺ کے ورثاء کو ان شہداء کا قصاص دیا جائے۔ اہل سنت جلاؤ، گھیراؤ پر یقین نہیں رکھتے مگر تحفظ ناموس رسالت ﷺ و تحفظ ختم )نبوت ﷺ کی خاطر باطل کے مقابلے میں ڈٹ جانے کی ایک روشن تاریخ کے حامل ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان تحریک انصاف ایک دہشت گرد تنظیم ہے، اس پر پابندی لگائی جائے۔ عاشقانِ رسول ﷺ کو گولیوں سے چھلنی کرنے والے حکمران ٹولے کو عہدوں سے ہٹا کر جیلوں میں ڈالا جائے۔ حافظ سعد حسین رضوی سمیت تمام گرفتار شدگان کو رہا کیا جائے۔ شانِ خداوندی میں حد درجے کی گستاخی کرنے والے امر جلیل ملعون کو گرفتار کر کے پھانسی دی جائے۔