حکومت نے شارٹ کورس سے امتحان لینے پر غور شروع کردیا

منگل 20 اپریل 2021 13:14

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2021ء) تعلیمی اداروں میں کرونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ ایک سال کے دوران چھٹیوں کی بہتات اور پڑھائی نہ ہونے کی وجہ سے حکومت نے شارٹ کورس سے امتحان لینے پر غور شروع کردیا ہے ذرائع کے مطابق اب پورے کورس کی بجائے بچوں سے شارٹ کورس سے امتحان لیکر ان کو پاس فیل کرنے کا فیصلہ کیا جائیگا کیونکہ سال کے نو ماہ تعلیمی ادارے تقریباً بند رہے جس کی وجہ سے آن لائن کلاسز کے باوجود اکثر بچے مذکورہ تعلیم سے مستفید نہ ہوئے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت نے شارٹ کورس سے بچوں کے امتحانات لینے پر غور شروع کردیا ہے تاکہ انہیں الگی کلاسوں میں پرموٹ کرنے میں مدد مل سکے۔

متعلقہ عنوان :