برطانیہ کے بعد عمان کا بھارت کے لیے ٹریول الرٹ جاری

اگر کوئی بہت ضروری کام نہ ہو تو عمانی شہری بھارت کا سفر کرنے سے گریز کریں،ہدایت نامہ

منگل 20 اپریل 2021 15:24

برطانیہ کے بعد عمان کا بھارت کے لیے ٹریول الرٹ جاری
مسقط(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2021ء) عمان نے بھارت میں کرونا وائرس کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر اپنے شہریوں کو بھارت کا غیر ضروری سفر کرنے سے منع کردیا۔

(جاری ہے)

عمان نیوز ایجنسی کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں واقع عمانی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کے لیے ہدایت جاری کی ہے کہ اگر کوئی بہت ضروری کام نہ ہو تو عمانی شہری بھارت کا سفر کرنے سے گریز کریں۔یہ فیصلہ بھارت میں کرونا وائرس کی بے قابو صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے جہاں روزانہ 2 لاکھ کووڈ 19 کے نئے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔