مسجد الحرام کے بعد مسجد نبوی میں بھی خواتین پولیس اہلکار تعینات

جمعہ 23 اپریل 2021 21:40

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2021ء) مسجد الحرام کے بعد مسجد نبوی میں بھی خواتین پولیس اہلکار تعینات کردی گئیں، گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے خواتین اہلکاروں کو مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزارت کی جانب سے مسجد نبوی? میں 99خواتین پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جن کی حوصلہ افزائی کیلئے گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان مسجد نبوی پہنچے اور خواتین اہلکاروں کو مسجد نبوی? میں ڈیوٹی سرانجام دینے پر مبارکباد پیش کی۔خواتین پولیس اہلکار مسجد نبوی کے مختلف حصوں میں ڈیوٹی سرانجام دیں گی اور خواتین زائرین کی سیکیورٹی کو یقینی بنائیں گی۔