کورونا کی تباہ کاریاں، سابقہ اداکارہ نور نے ہندوستانیوں کو سورۃ الرحمٰن کی تلاوت سُننے کا مشورہ دے دیا
آپ روزانہ دن میں تین بار سورۃ الرحمٰن کی تلاوت سُنیں، اگر کوئی ایسا شخص ہے جس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، اُسے لازمی سورۃ الرحمٰن کی تلاوت سُنائیں، گھروں میں رہیں اور محفوظ رہیں: اداکارہ کا سوشل میڈیا پر پیغام
محمد علی ہفتہ 24 اپریل 2021 21:21
انسٹاگرام پر جاری پیغام میں نور بخاری نے کہا کہ آپ روزانہ دن میں تین بار سورۃ الرحمٰن کی تلاوت سُنیں، اگر کوئی ایسا شخص ہے جس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، اُسے لازمی سورۃ الرحمٰن کی تلاوت سُنائیں، گھروں میں رہیں اور محفوظ رہیں۔
(جاری ہے)
واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کی صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے۔
گزشتہ روزصرف 24 گھنٹوں میں 23 اپریل کو کورونا وائرس کے 3 لاکھ 32 ہزار 730 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ 2263 مریض انتقال کر گئے ۔ یہ اعداد و شمار دنیا میں یومیہ کیسز کی سب سے زیادہ تعداد بھی ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارت میں ایک کروڑ 60 لاکھ سے زائد افراد اس وبا کا شکار ہوچکے ہیں جب کہ اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 86 ہزار 920 ہوچکی ہے۔دہلی حکومت کے آن لائن ڈیٹا بیس کے مطابق دو تہائی سے زائد اسپتال مکمل طور پر بھر چکے ہیں۔ عوام کو بلا ضرورت گھر سے نکلنے سے گریز کرنے کی ہدایات کی جا رہی ہیں ۔ دوسری جانب وبا کی تیزی سے بگڑتی صورتحال کے باعث ملک میں صحت کا نظام بری طرح متاثر ہوگیا ہے۔ کئی اسپتالوں میں آکسیجن کی مصنوعی قلت بھی پیدا کی جا رہی ہے جس سے اسپتالوں میں موجود کئی مریضوں کی حالت تشویشناک بھی ہوئی۔ اسپتالوں میں جگہ کی کمی کی وجہ سے بھارت میں کئی شہری اسپتالوں کے سامنے ہی پگڈنڈیوں اور فُٹ پاتھ پر سونے پر مجبور ہو گئے ہیں۔خیال رہے کہ بھارت کے کئی بڑے شہر کورونا کی نئی لہر کی لپیٹ میں ہیں۔ کئی ریاستوں میں اسپتالوں میں کورونا متاثرین کے لیے جگہ نہیں جب کہ کئی اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی سے مریض جان کی بازی ہاررہے ہیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بھارت میں عالمی وبا کورونا کے باعث اب تک ایک کروڑ 60 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں اور ایک لاکھ 86 ہزار سے زائد اموات بھی ہو چکی ہیں۔ گذشتہ روز بھارتی ریاست مہاراشٹر کے کورونا کئیر سینٹر میں آتشزدگی سے کورونا وائرس سے متاثر 13 مریض ہلاک ہوگئے۔مزید اہم خبریں
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.