یو اے ای میں موسم گرما شروع ہوتے ہی گاڑیوں کے حادثات بڑھنے لگے
دُبئی پولیس نے گاڑی مالکان اور ڈرائیورز کوہدایت کی ہے کہ گاڑیوں کی چیکنگ اور مرمت اچھے مکینک سے کروائیں، ورنہ نقصان ہو سکتا ہے
محمد عرفان بدھ 28 اپریل 2021 15:34
(جاری ہے)
اسی طرح گاڑیوں کے ٹائرز بھی چند روز بھی چیک کرواتے رہیں۔
دُبئی پولیس کے جنرل ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر سیف مہیر المزروعی کا کہنا ہے کہ گرم موسم میں گاڑیوں میں آگ بھڑک اُٹھنے کے حادثات بڑھنے سے جانی و مالی نقصان کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔ اس لیے انجن اور ٹائروں کی ریگولر چیکنگ مرمت کروانا مناسب رہے گا۔ اگر گاڑی کا کوئی پرزہ خراب ہے ، خصوصاً اگر اس کا تعلق انجن اور الیکٹرک وائرز سے ہے، تو اسے فوراً بدلوا لینا ہی اچھا ہے، اس معاملے میں تھوڑی سی بھی کوتاہی یا تاخیر بھاری پڑ سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امارات میں اکثر لوگ چند پیسے بچانے کے چکر میں انجن کا کام کسی اناڑی الیکٹریشن یا مکینک سے کرواتے ہیں۔ اس طرح تھوڑے پیسے تو بچ جاتے ہیں، مگر ان کی زندگیاں اور قیمتی گاڑی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو اپنی گاڑیوں کی مرمت یا چیکنگ کو ضروری خیال نہیں کرتے۔ انہی دو وجوہات کے باعث گرمیوں میں گاڑی میں آگ بھڑکنے کے واقعات بڑھ جاتے ہیں۔اناڑی الیکٹریشن کی خراب وائرنگ اور الیکٹریکل کنکشنز ٹھیک طرح سے نہ جوڑنا بھی شارٹ سرکٹ کی وجہ بنتا ہے۔ ہمیشہ اچھے اور ماہر الیکٹریشن اور مکینک کا انتخاب کریں۔ گاڑیوں سے آئل یا انجن کولنگ واٹر لیک ہونا بھی آگ لگنے کی وجہ بن سکتا ہے۔ ڈرائیورز کو گاڑیوں کی حفاظت اور مرمت سے متعلق خود بھی بنیادی معلومات ہونی چاہئیں۔جبکہ گرمیوں کے دوران ٹائرز پھٹ جانے سے بھی بھیانک حادثات پیش آتے ہیں۔ اس لیے خراب ، گھسے ہوئے اور نقص والے ٹائرز کے ساتھ گاڑی نہ چلائی جائے۔ ایسے ٹائرز کو فوری بدلوا لینا چاہیے۔ ٹائرز کی ریگولر انسپکشن بہت ضروری ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری
-
سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کا نیا ریکارڈ قائم
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
-
اسرائیل نے وجہ بتائے بغیررفح پرحملہ کیلئے تعینات ریزرو فوجیوں کوہٹا دیا
-
سعودی عرب میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں یمنی گرفتار
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
سعودی عرب میں شدید بارش سے معروف مسجد کی چھت گرنے کی ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں اسرائیل کے خلاف بولنے پر شہریوں کی گرفتاریاں
-
ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کر دئیے
-
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈرسیل کرنے کا فیصلہ
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.