دُبئی میں پاکستانی ڈرائیور ڈکیتی کے دوران شدید زخمی ہو گیا
پولیس نے واردات کرنے والے دو ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا، تعلق پاکستان سے ہی نکلا
محمد عرفان جمعہ 30 اپریل 2021 18:49
(جاری ہے)
پولیس نے ملزمان کا سراغ لگا کر انہیں گرفتار کر لیا تھا، جن کی عمر 22 سال اور 30 سال ہیں تاہم تیسرا ڈاکو فی الحال مفرور ہے۔
پاکستانی ڈرائیور نے استغاثہ کو بتایا ”میں رات کے وقت اپنی رہائش گاہ جا رہا تھا، جب دو ملزمان نے مجھے روک کر موبائل اور بٹوہ مانگا۔ مزاحمت کرنے پر ان کا تیسرا ساتھی بھی آ گیا۔ جو خاصا لمبا چوڑا اور طاقتور تھا۔ اس شخص نے مجھے اینٹ مار دی، میں زخمی کر زمین پر گر گیا۔ وہاں موجود لوگ میری چیخ پکار پر قریب آئے تو یہ ملزمان جائے واردات سے فرار ہو گئے تھے۔ پولیس کے مطابق کنٹرول روم کو ایمرجنسی کال کے بعد ایک پٹرولنگ ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی تو یہ پاکستانی ڈرائیور زخمی حالت میں زمیں پر بے ہوش پڑا تھا۔ جسے ابتدائی طبی امداد کے بعد راشد ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ میڈیکل رپورٹ میں متاثرہ ڈرائیور کی اینٹ لگنے سے ماتھے کی ہڈی ٹوٹنے کی تصدیق ہوئی جس کے باعث اسے کئی روز تک علاج کروانا پڑا۔ دو ملزمان کو نشاندہی کے بعد پکڑ لیا تھا تاہم تیسرے ملزم کا ابھی تک کچھ پتا نہیں چل سکا ہے۔ عدالت نے ملزمان کو15، 15 ماہ قیداور ڈی پورٹ کی سزا سنائی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، مسجد کی چھت گر گئی
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
-
حریف کنزرویٹوامیدوارسوزن ہال خطرناک ہے، میئرصادق خان
-
غیرملکیوں کا ایپلیکیشن ٹیکسی سے منسلک ہونا غیرقانونی ہے، سعودی عرب
-
بغیر کارڈ کے حج پرپابندی،سعودی حکومت نے بڑی شرط عائد کردی
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-
راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’جھوٹ کی مشین‘ قراردے دیا
-
بنگلہ دیش میں اپریل کے دوران گرمی کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
سعودی ولی عہد سے دیمتری کرکینٹز کی ملاقات، ایکسپو 2030 کی تیاریوں کا جائزہ
-
سعودی عرب کا دنیا کو پولیو فری بنانے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کی امداد کا علان
-
اماراتی شاہی خاندان کی دولت بل گیٹس اور جیف بیزوز سے بھی زیادہ ،سات سو گاڑیوں کے مالک ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.