پاکستان میں افریقی اور برازیلین اقسام کے نئے کرونا وائرس کی موجودگی کا انکشاف

قومی ادارہ صحت میں کئے گئے ٹیسٹ میں نئی اقسام سامنے آئیں‘ وفاقی وزارت صحت

ہفتہ 1 مئی 2021 13:40

پاکستان میں افریقی اور برازیلین اقسام کے نئے کرونا وائرس کی موجودگی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2021ء) وفاقی وزارت صحت کی جانب سے پاکستان میں افریقی اور برازیلین اقسام کے نئے کرونا وائرس کی موجودگی کا انکشاف کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کی مزید 2 نئی اقسام کی تصدیق کی گئی ہے۔ وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی اقسام پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

قومی ادارہ صحت میں کئے گئے ٹیسٹ میں نئی اقسام سامنے آئیں۔وزارت صحت کا مزید کہنا تھا کہ سائوتھ افریقن اور برازیلین ویری انٹ ٹیسٹ میں سامنے آئے ہیں۔ افریقن اور برازیلین وائرس کے کنٹیکٹ کی ٹریسنگ شروع کردی ہے۔حکام نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماسک پہننے کو یقینی بنائیں اور گھر سے بلا ضرورت باہر مت نکلیں،سماجی فیصلے کو عملی طور پر یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :