اپریل کے آخری ہفتے میں کراچی، حیدرآباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ڈبل ڈیجٹ میں ریکارڈ کی گئی

ہفتہ 1 مئی 2021 15:16

اپریل کے آخری ہفتے میں کراچی، حیدرآباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ..
حیدر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2021ء) اپریل کے آخری ہفتے میں کراچی، حیدرآباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ڈبل ڈیجٹ میں ریکارڈ کی گئی۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں 23 سی29 اپریل کیدوران کورونا کی شرح 10.81فیصد ریکارڈ کی گئی، حیدرآباد میں 23 سے 29 اپریل کے دوران شرح 16.82 فیصد ریکارڈ کی گئی۔سکھر میں 23 سے 29 اپریل کے دوران کورونا کی شرح 6.96 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں ایک ہفتے کے دوران کوروناکی28 ہزار958ٹیسٹ کیے گئے، ایک ہفتے کے دوران کراچی میں 3ہزار130افرادمیں کوروناکی تصدیق ہوئی۔حیدرآبادمیں ایک ہفتے کے دوران کوروناکی6ہزار991 ٹیسٹ کیے گئے، حیدرآبادمیں ایک ہفتے کے دوران 1ہزار176افرادمیں کوروناکی تصدیق ہوئی۔سکھر میں ایک ہفتے کے دوران کورونا کے 4 ہزار 713 ٹیسٹ کیے گئے، سکھر میں ایک ہفتے کے دوران 328 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔