پیسے کی لالچ کا عبرت ناک نتیجہ، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر س آئی پی ایل ٹیم کی کپتانی چھین لی گئی
کینگرو بلے باز کو ٹیم سے بھی باہر کر دیا گیا، آسٹریلیا میں جیل جانے کے ڈر سے "کرونا کے جہنم" بھارت میں ہی رہنے پر مجبور
محمد علی پیر 3 مئی 2021 23:52
(جاری ہے)
بھارت میں کرونا کے تمام تر خدشات کے باعث کئی ممالک کے کرکٹرز نے محض پیسے کی لالچ میں بھارت میں ہی قیام کرنے اور آئی پی ایل کھیلنے کا فیصلہ کیا ۔
اس فیصلے پر ان کرکٹرز کو شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا، جبکہ اب کئی کرکٹرز کو پیسے کی لالچ میں لی گئے فیصلے کے نتائج بھی بھگتنا پڑ رہے ہیں۔ آسٹریلیا کے جارح مزاج بلے باز ڈیوڈ وارنر کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ اکثر ایسے کام کرنے کیلئے کوشاں ہوتے ہیں، جس سے انہیں بھارت کی خوشنودی حاصل ہو جائے۔ تاہم ایسی حرکتوں کے باوجود اب ڈیوڈ وارنر کو بھارت میں بڑا دھچکا پہنچا ہے۔ آسٹریلوی بلے باز آئی پی ایل میں حیدرآباد کی ٹیم کی کپتانی کر رہے تھے، تاہم اب انہیں اچانک ناصرف ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا، بلکہ ان سے کپتانی بھی چھین لی گئی۔ ایسی تذلیل والا سلوک برداشت کرنے کے بعد ڈیوڈ وارنر اپنے ملک آسٹریلیا واپس جانے سے بھی قاصر ہیں۔ آسٹریلیا کی حکومت کی جانب سے عارضی طور پر انڈیا کے سفر کو غیر قانونی بنائے جانے کے بعد اعلان کیا گیا ہے کہ موجودہ تشویش ناک حالات میں جو بھی بھارت سے آسٹریلیا آئے گا، اسے جیل میں ڈال دیا جائے گا۔ اسی باعث ڈیوڈ وارنر نا چاہتے ہوئے بھی کرونا کے گڑھ بھارت میں ہی قیام کرنے پر مجبور ہیں۔ اس تمام صورتحال میں ڈیوڈ وارنر کو سوشل میڈیا صارفین کے طنز و تنقید کا بھی سامنا ہے۔ صارفین کے مطابق پیسے کی لالچ کا ایسا عبرت ناک نتیجہ تو سامنے آ کر رہتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.