عمان میں عید الفطر کے اجتماعات پر پابندی لگا دی گئی
گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی عیدگاہوں اور جامع مساجد میں عید کی نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں ہو گی
محمد عرفان منگل 4 مئی 2021 12:24
(جاری ہے)
میڈیارپورٹس کے مطابق حکام نے بتایاکہ8 سے 15مئی تک دن کے اوقات میں تجارتی سرگرمی پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔8مئی بروز ہفتے سے اگلے ہفتے کے روز یعنی 15 مئی تک تمام کاروبار بند رہیں گے۔
البتہ کھانے پینے کا سامان فروخت کرنے والی دُکانیں، پٹرول پمپس اور میڈیکل اسٹورز کو24 گھنٹے کاروبار جاری رکھنے کی اجازت ہو گی۔ اس پابندی کے دنوں میں شام 7 بجے سے صبح 4 بجے تک کرفیو ہو گا، جس کے دوران گاڑیوں اور لوگوں کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہو گی۔ تاہم سرکاری ذمہ داریاں نبھانے والی اور دیگر اہم سامان مہیا کرنے والی گاڑیوں کو ان ممنوعہ اوقات میں سفر کی اجازت ہو گی۔ اس مُدت کے دوران ملازمین کے دفاتر میں کام کرنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ سرکاری ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اتوار 9 مئی سے منگل 11 مئی تک اپنے گھروں سے ہی کام کریں، دفتر آنے کی ممانعت ہو گی۔ جبکہ مملکت بھر میں عید کے روایتی بازار ”الھبطات‘ پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ لوگوں کو کسی بھی مقام پر مجمع لگانے سے منع کیا گیا ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ جبکہ ماسک نہ پہننے والوں سے بھی سختی سے نمٹا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، مسجد کی چھت گر گئی
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
-
حریف کنزرویٹوامیدوارسوزن ہال خطرناک ہے، میئرصادق خان
-
بغیر کارڈ کے حج پرپابندی،سعودی حکومت نے بڑی شرط عائد کردی
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-
راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’جھوٹ کی مشین‘ قراردے دیا
-
بنگلہ دیش میں اپریل کے دوران گرمی کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
سعودی ولی عہد سے دیمتری کرکینٹز کی ملاقات، ایکسپو 2030 کی تیاریوں کا جائزہ
-
سعودی عرب کا دنیا کو پولیو فری بنانے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کی امداد کا علان
-
اماراتی شاہی خاندان کی دولت بل گیٹس اور جیف بیزوز سے بھی زیادہ ،سات سو گاڑیوں کے مالک ہیں
-
کولمبیا کا اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.