اسرائیل میں برازیل، چلی اور بھارتی طرز کے کرونا کیسز کا انکشاف

کرونا کے سامنے آنیوالے نئے کیسز میں تین باہر سے آنے والے افراد شامل ہیں،وزارت صحت

منگل 4 مئی 2021 15:46

اسرائیل میں برازیل، چلی اور بھارتی طرز کے کرونا کیسز کا انکشاف
مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2021ء) اسرائیلی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے نئے کیسز میں بھارت، چلی اور برازیل میں سامنے آنے والے زیادہ خطرناک کیسز کا بھی پتا چلا ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایسے 19 کیسز سامنے آئے ہیں جن کے متاثرین برازیل، بھارت یا چلی میں سامنے آنے والے کیسز سے ملتے جلتے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے سامنے آنیوالے کیسز میں تین باہر سے آنے والے افراد شامل ہیں۔ دو کو برازیلی طرز کا کرونا ہے۔ ان میں ایک بچہ اور ایک بڑی عمر کا شخص ہے۔ ایک مریض چلی میں آنے والی کرونا لہر سے متاثر ہے۔اس کے علاوہ بھارت میں کرونا وبا کی طرز کے 19 مریض سامنے آئے ۔ اسرائیل میںبھارت سے آنے والے کرونا مریضوں کی تعداد 60 ہوگئی ہے۔