خطے میں ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کی اشتعال انگیزی باعث تشویش ہے، پینٹاگان

امریکا بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی طریقہ کار کے مطابق کام کرتا رہے گا،ترجمان جان کربی

بدھ 5 مئی 2021 12:25

خطے میں ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کی اشتعال انگیزی باعث تشویش ہے، ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2021ء) امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان نے کہاہے کہ خطے میں امریکی فورسز کے لیے سپاہ پاسداران انقلاب کی کشتیوں کی اشتعال انگیز کارروائیاں پریشان کن ہیں۔ ان سے غلط فہمی کا امکان بڑھ جاتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پینٹاگان کے ترجمان جان کربی نے بتایاکہ امریکا کو ایرانی پاسداران انقلاب کی بحری فوج کی سرگرمیوں پر تشویش ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایرانی پاسداران انقلاب کے بحری دستوں کے کمانڈر علی رضا تنگسیری کے اس بیان کی تصدیق کرنے سے اجتناب کیا جس میں ایرانی کمانڈر نے مبینہ طور پر خلیج میں داخل ہونے والے تمام جہازوں کواپنی شناخت سے ایران کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔ جان کربی کے بقول انہیں اس ایرانی مطالبے سے متعلق علم نہیں ہے شاید ایرانی کمانڈر نے مذکورہ بات خلیج کے بین الاقوامی پانیوں سے گذرنے والے جہازوں سے متعلق کہی ہو۔ امریکا بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی طریقہ کار کے مطابق کام کرتا رہے گا۔

متعلقہ عنوان :