الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی فنڈنگ کیخلاف سکروٹنی کمیٹی کااجلاس ،پی ٹی آئی کے دستاویزات کا جائزہ لیا

الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابر کے آڈیٹر کو ڈیٹا نوٹ کرکے پرنٹ ساتھ لینے سے منع کردیا ،اجلاس عید کے بعد طلب چیف الیکشن کمشنر کو آگاہ کیا ہے ہمارے ساتھ تعاون نہیں کیا جا رہا،سکروٹنی کمیٹی اپنے کام میں مکمل ناکام ہو چکی ہے، اکبر ایس بابر

بدھ 5 مئی 2021 23:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2021ء) الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی فنڈنگ کیخلاف سکروٹنی کمیٹی کے اجلا س میں پی ٹی آئی کے دستاویزات کا جائزہ لیا۔ ذرائع کے مطابق سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس پانچ گھنٹے جاری رہا،سکروٹنی کمیٹی میں اکبر ایس بابر کے فائنشنل ایکسپرٹ اور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ نے پی ٹی آئی کے دستاویزات کا جائزہ لیا۔

الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابر کے آڈیٹر کو ڈیٹا نوٹ کرکے پرنٹ ساتھ لینے سے منع کردیا ،اکبر ایس بابر نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کر کے سکروٹنی کمیٹی کو تعاون کرنے کی درخواست کی۔،اجلاس عید کے بعد طلب کرلیا گیا۔الیکشن کمیشن کے باہر اکبر ایس بابر نے سکروٹنی کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سکروٹنی کمیٹی اجلاس میں نیا اعتراض اٹھا دیا گیا ہے،ہمیں لیپ ٹاپ کی اجازت نہیں دی گئی ،سکروٹنی کمیٹی نے ہمیں کہا آپ اپنے ساتھ کوئی پرنٹ بھی نہیں لا سکتے،آج تک ہمارے سامنے تحریک انصاف کی اوریجنل بنک اسٹیٹمنٹ نہیں رکھی گئی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی نے جو چھ بین الاقوامی اکائونٹ تسلیم کیے ہیں وہ بھی ہمارے سامنے نہیں رکھے گئے،چیف الیکشن کمشنر کو آگاہ کیا ہے ہمارے ساتھ تعاون نہیں کیا جا رہا،سکروٹنی کمیٹی اپنے کام میں مکمل ناکام ہو چکی ہے