واپڈا نے تربیلا کے پانچویں توسیعی منصوبے کے سول ورکس کا کنٹریکٹ ایوارڈ کر دیا

جمعرات 6 مئی 2021 23:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2021ء) واپڈا نے تربیلا کے پانچویں توسیعی منصوبے کے سول ورکس کا کنٹریکٹ ایوارڈ کر دیا ۔ اعلامیہ کے مطابق سول ورکس کا کنٹریکٹ انٹرنیشنل بڈنگ کے ذریعے چینی کمپنی کو دیا گیا ہے ،سول ورکس کے کنٹریکٹ کی مالیت 35 کروڑ 46 لاکھ امریکی ڈالر ہے ۔

(جاری ہے)

چیئرمین واپڈا، عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر، ٹاسک ٹیم لیڈر اور واپڈا ممبرز تقریب میں شریک تھے ،تربیلا کے پانچویں توسیعی منصوبے کی پیداواری صلاحیت ایک ہزار 530 میگاواٹ ہے ،منصوبے سے 2024 ء کے وسط میں بجلی کی پیداوار شروع ہوجائے گی،تربیلا پانچواں توسیعی منصوبہ نیشنل گرڈ کو ہر سال ایک ارب 34کروڑ 70 لاکھ یونٹ بجلی فراہم کرے گا