سلاٹر ہاوس عوام کے سہولت کیلئے تعمیر کیاگیا ہے ،ڈپٹی کمشنر مستونگ

عید کے فورا بعد سلاٹرہاوس کے مسائل کو حل کرکے مکمل فعال بنایاجائیگا،میجررٹائرڈ محمدالیاس کبزئی

جمعرات 6 مئی 2021 23:48

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2021ء) ڈپٹی کمشنر مستونگ میجررٹائرڈ محمدالیاس کبزئی نے سبزی مارکیٹ اور سلاٹرہاوس کا دورہ کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مستونگ انجینئرعائشہ زہری ایڈمنسٹریٹرمیونسپل کمیٹی عبدالکریم شیرانی و دیگر بھی انکے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر میجررٹائرڈ محمدالیاس کبزئی نے سلاٹرہاوس فعال نہ ہونے پر ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی سے وجوہات معلوم کی۔

انھوں نے کہاکہ خطیر رقم سے بنائی گئی سلاٹرہاوس کئی سال گزرنے کے باوجود کچھ مسائل کی وجی سے فعال نہ ہوسکاڈپٹی کمشنر مستونگ نے کہاکہ سلاٹر ہاوس عوام کے سہولت کیلئے تعمیر کے گیا ہے عید کے فورا بعد سلاٹرہاوس کے مسائل کو حل کرکے مکمل فعال بنایاجائیگا۔انھوں نے کہاکہ سلاٹرہاوس فعال ہونے سے ایک تو شہر میں گوشت کے دکانوں اور گداموں میں جانور زبح کرنے کی وجہ سے عوام کو درپیش مسائل کاخاتمہ ہوگا دوسرا لوگوں کو مزید روزگار ملے گا۔

(جاری ہے)

اور گوشت کے تمام شاپس ایک جگہ پر منتقل ہونے سے گران فروشی کا بھی خاتمہ ہوگا۔۔ڈپٹی کمشنر مستونگ میجررٹائرڈ محمدالیاس کبزئی نے سبزی مارکیٹ اور سلاٹرہاوس کی بندش اور صفائی کے مسائل کا سوشل میڈیا پر چلنے والے خبروں پر نوٹس لیکر اقدامات اٹھانے کی فوری ہدایات بھی جاری کی انھوں نے کہاکہ صفائی سمیت عوام کو درپیش دیگر بنیادی مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات اٹھائے اور عوام کھ مسائل و مشکلات کا فوری ازالہ یقینی بنائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :