وزیراعلیٰ پنجاب کا سنیئرسیاستدان محمد اکرم چوہدری کی والدہ کے انتقال پر اظہارتعزیت

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی تعزیت کیلئے اکرم چوہدری کے گھر آمد، اللہ کریم مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور سوگواران کو صبرعطا فرمائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 6 مئی 2021 22:20

وزیراعلیٰ پنجاب کا سنیئرسیاستدان محمد اکرم چوہدری کی والدہ کے انتقال ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2021ء) سنیئر سیاستدان ومعروف کالم نویس محمد اکرم چوہدری کی والدہ کے انتقال پر وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی تعزیت کے لئے گھر آمد، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے چوہدری اکرم سے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ والدین زندگی کا خوبصورت ترین سرمایہ ہوتے ہیں جن کا اندازہ ان کی زندگی کے بعد ہی معلوم ہوتا یے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی کہ اللہ کریم مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور سوگواران کو صبر عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :