پنجاب اسمبلی سے منظور ہونے والے شوگر فیکٹریز کنٹرول بل پر عملدر آمد روکدیا گیا

آئندہ دو تین روز میں شوگر فیکٹریز کنٹرول بل کے مستقبل کی صورت حال واضح ہوگی ‘ ذرائع

جمعہ 7 مئی 2021 15:26

پنجاب اسمبلی سے منظور ہونے والے شوگر فیکٹریز کنٹرول بل پر عملدر آمد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2021ء) پنجاب اسمبلی سے منظور ہونے والے شوگر فیکٹریز کنٹرول بل پر عملدر آمد روک دیا گیا ،شوگر فیکٹریز کنٹرول بل مبینہ طور پر ترامیم کے لیے روکا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق شوگر ملز مالکان نے بل پر تحفظات کا اظہار کیا ہے او رانہوں نے اس سلسلہ میں اراکین اسمبلی سے رابطے کر کے بل پر عمل روکنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق شوگر فیکٹریز کنٹرول بل پر نظر ثانی کا عمل جاری ہے ۔ بل پر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت سے ترمیم پر غور ہوگا۔آئندہ دو تین روز میں شوگر فیکٹریز کنٹرول بل کے مستقبل کی صورت حال واضح ہوگی ۔