سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر ، کمشنر لاہورکی قیادت میں رات گئے بارواں فلیگ مارچ

جمعہ 7 مئی 2021 15:26

سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر ، کمشنر لاہورکی قیادت میں رات گئے بارواں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2021ء) سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر اور کمشنر لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان کی قیادت میں رات گئے بارواں فلیگ مارچ کیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی، سی ٹی او لاہور سید حماد عابد اور دیگر اعلی افسران ہمراہ تھے۔فلیگ مارچ میں لاہور پولیس، ڈولفن، ٹریفک، پیرو اور ضلعی انتظامیہ نے حصہ لیا۔

فلیگ مارچ سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کی قیادت میں پولیس لائنز سے شروع ہوا اور شہر کی معروف شاہراہوں اور مارکیٹوں سے گذرا۔سی سی پی او لاہور نے بعض مقامات پر رات گئے تک دکانیں کھلنے پر برہمی کا اظہار کیا۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ اوقات کار کی پاسداری نہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔سی سی پی او لاہور نے پی آئی اے روڈ پر رات گئے تک دکانیں کھلی رکھنے پر 20 دکانیں سیل کروا دیں جبکہ بغیر ماسک گھومنے والے 10 افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ حکومتی گائیڈ لائنز پر من و عن عملدرآمد کروایا جائے گا۔ سی سی پی او لاہور نے ہوٹلز اور ریستورانتس کے باہر ہجوم اکٹھا کرنے اور شہریوں کو گاڑیوں میں بٹھا کر کھانا سروس کرنے اور کھلانے والوں کیخلاف بھی کارروائی کا حکم دیا۔انہوں نے کہا کہ ہوٹلز اور ریستورانتس کو صرف ڈلیوری اور ٹیک وے کی اجازت ہے۔سی سی پی او لاہور نے ماڈل ٹاون لنک روڈ پر قائم ایک سنوکر کلب پر بھی چھاپہ مارا جبکہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سنوکر کلب سے 40 سے زائد نوجوان گرفتارکر لئے گئے۔نوجوان کلب میں کھلے عام شیشہ اور سموکنگ بھی کرریے تھے۔