کراچی،شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 4افراد جاں بحق ، چار زخمی

جمعہ 7 مئی 2021 23:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2021ء) شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 4افراد جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقے میں گودا م چورنگی پر موٹر سائیکل سوار نوجوان کو تیز رفتار مزدا ٹرک نے کچل دیا ،متوفی کی لاش جناح اسپتال پہنچائی گئی ،پولیس کے مطابق متوفی کی عمر 22سال کے قریب ہے اور لاش کے قبضے سے ایسی کوئی چیز بھی برآمد نہیں ہوئی ہے جس کی مدد سے لاش کی شناخت ہو سکے۔

(جاری ہے)

لیاقت آباد تین ہٹی فلائی اوور پر تیز رفتار گاڑی نے 13سالہ راہگیر بچے کو کچل دیا ،متوفی کی لاش عباسی اسپتال پہنچائی گئی ،جہاں متوفی کی شناخت محمد حسین ولد راشد کے نام سے کی گئی ،پولیس کے مطابق متوفی لیاقت آباد کا ہی رہائشی ہے۔نیشنل ہائی سسی ٹول پلازہ کے قریب دو گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں 25سالہ نامعلوم نوجوان موقع پر ہی جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال پہنچایا گیا۔ منگھوپیر کے علاقے مینگل گوٹھ میں موٹر سائیکل سوار 25سالہ نوجوان کو تیز رفتار گاڑی نے کچل دیا ،متوفی کی لاش عباسی اسپتال پہنچائی گئی