ا*بائرن میونخ نے مسلسل نوویں مرتبہ جرمن بنڈس لیگا چیمپئن شپ جیت لی

اتوار 9 مئی 2021 17:30

yمیونخ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2021ء) جرمن فٹ بال کلب بائرن میونخ نے مسلسل نوویں مرتبہ جرمنی کی بنڈس لیگا کہلانے والی قومی فٹ بال چیمپئن شپ جیت لی ہے۔

(جاری ہے)

اس کلب نے یہ اعزاز مجموعی طور پر اکتیسویں مرتبہ حاصل کیا ہے، جو ایک ریکارڈ ہے۔ کل رات ہونے والے ایک میچ میں بائرن میونخ کی ٹیم نے بوروسیا میؤنشن گلاڈباخ کی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں چھ گول سے ہرا دیا۔ رابرٹ لیوانڈوفسکی نے تین گول کیے۔ وہ اب گیئرڈ میولر کے قائم کردہ چالیس گولوں کے ریکارڈ سے صرف ایک گول پیچھے ہیں۔

متعلقہ عنوان :