
وزیراعظم عمران خان اہم سنگِ میل عبور کر کے پاکستان کے پہلے سیاست دان بن گئے
وزیراعظم عمران خان پاکستان کے پسندیدہ ترین سیاستدان، عمران خان انسٹاگرام پر 50 لاکھ فالور حاصل کرنے والے ملک کے پہلے سیاستدان بن گئے، ذرائع
دانش احمد انصاری
اتوار 9 مئی 2021
21:08

(جاری ہے)
وزیراعظم عمران خان کے فیس بک پیج سے اُن کے سرکاری دوروں یا تقریبات کے حوالے سے ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی جاتی ہیں۔
جنہیں صارفین نہ صرف پسند کرتے ہیں بلکہ اُسے سیکڑوں لوگ شیئر بھی کرتے ہیں۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جب سے وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد مختلف بڑے اقدامات کیے، جنہیں دنیا بھر میں بہت زیادہ پذیرائی بھی ملی، علاوہ ازیں بطور کرکٹر بھی اُن کی عالمی شہرت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔یہاں یہ بات بھی واضح کرنا ضروری ہے کہ پاکستان میں کسی اور سیاست دان کی سوشل میڈیا میں اتنی بڑی تعداد میں فالوونگ نہیں ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے علاوہ تحریک انصاف کے تمام پلیٹ فارمز پر علیحدہ اکاؤنٹس موجود ہیں جبکہ وزیراعظم ہاؤس کے اکاؤنٹس کا تعلق بھی بالکل علیحدہ ہیں، جن کو لاکھوں کی تعداد میں صارفین فالو کررہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کو نہ صرف پاکستان میں پسند کیا جاتا ہے، بلکہ دنیا بھر میں اُنہیں اُن کی کرکٹ اور پُرکشش شخصیت کی وجہ سے پسندیدگی کی سند سے نوازا جاتا ہے، تاہم اُن کی حکومت میں ملک کی خراب معاشی صورتحال اور مہنگائی میں اضافے کی وجہ سے پاکستانی عوام اُنہیں تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔ البتہ باوجود عوامی تنقید کے وزیراعظم عمران خان سوشل میڈیا پر پسند کی جانے والی شخصیت میں نمایاں ہیں۔

مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
-
پنجاب میں سیلاب کا زور ٹوٹنے لگا، سندھ کے بیراجوں پر دباﺅ، کچے کا وسیع علاقہ ڈوب گیا
-
وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کرکے لندن روانہ
-
عمران خان کی اے ٹی سی میں ویڈیو لنک کے بجائے پیش ہونے کیلئے درخواست دائر
-
کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع
-
پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا آغاز، امارات سے پاکستانی مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے
-
کرغیزستان: نئے میڈیا قانون کے تحت دو صحافیوں کو قید کی سزا
-
افغانستان سے دہشت گردی قومی سلامتی کے لئے بڑا خطرہ ہے. عاصم افتخار
-
سعودیہ اور پاکستان جارح کے مقابل ایک ہی صف میں ہیں.سعودی وزیر دفاع
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کے بارے میں اطلاعات تھیں .بھارت
-
اسلام آبادہائیکورٹ چیئرمین پی ٹی اے جنرل حفیظ الرحمان کو عہدے پر بحال کردیا
-
فرانس میں احتجاج کا سلسلہ جاری‘پیرس سمیت بڑے شہروں میں ٹرینیں‘اہم شاہرائیں بند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.