کویت نے عید الفطر پر کرفیو اُٹھانے کی خوشخبری سُنا دی
کویتی کابینہ کے مطابق عید کے پہلے روز سینما گھر، تھیٹرز، ریستوران اور قہوہ خانے کھولنے کا اعلان کر دیا ہے
محمد عرفان منگل 11 مئی 2021 13:45
(جاری ہے)
البتہ رات آٹھ بجے کے بعد تمام کاروباری مراکز بند رہیں گے اور صبح 5 بجے سے پہلے کھولنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
تاہم فارمیسیز، غذائی اشیا فروخت کرنے والے مراکز، میڈیکل آلات فراہم کرنے والے مراکز، ریستوران، قہوہ خانے اور مینٹیننس سروسز پر اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔ انہیں 24 کھُلا رکھنے کی اجازت ہو گی۔ واضح رہے کہ کویتی حکومت نے عید الفطر کے لیے 4 دن کی عام تعطیلات دیے جانے کا اعلان کیا ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق کویت میں عید الفطر کے لیے چار دن کی چھٹیاں دی گئی ہیں، جب کہ تنخواہوں کی ادائیگی وقت پر پوری ہوگی۔عید کی چھٹیوں کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں حکومتی ذرائع نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ اگر عید کا پہلا دن جمعرات کو اس مہینے کی 13 تاریخ کو پڑتا ہے تو چھٹی جمعہ کی بجائے جمعرات، جمعہ ، ہفتہ اور اتوار سمیت 4 دن ہوگی جو 13 ، 14 ، 15 اور 16 مئی سے مطابقت رکھتے ہیں، جب کہ 17 مئی کو باضابطہ طور پر ڈیوٹی پر واپس آنا ہوگا۔ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق بتایا گیا کہ سرکاری اداروں کو واجب الادا قسطوں کے لیے صارفین کے کسی بھی پریمیم کی کٹوتی کے بغیر بینکوں سے ملازمین کو مئی کی تنخواہیں بر وقت اور مکمل تقسیم کی جائیں گی، جب کہ ریٹائرڈ افراد کی تنخواہ عید سے قبل ان کے کھاتوں میں جمع کی جائے گی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
پرواز کے دوران طیارے سے کودنے کی دھمکی دینے والا گرفتار
-
سعودی حکومت کا عازمین حج کو جدید سفری سہولت کی فراہمی کے سلسلے میں فضائی ٹیکسیوں اور ڈرونز کے استعمال کا اعلان
-
غزہ میں امدادی کام چند دنوں میں رک سکتا ہے، اقوام متحدہ
-
اسرائیلی فوج کا ٹینکوں سے مشرقی رفح کا محاصرہ
-
غزہ سے متعلق مذاکرات میں خلا کو ختم کرنا اب بھی ممکن ہے، امریکا
-
رفاہ آپریشن جاری رہا تواسرائیل کیساتھ امن معاہدہ منسوخ کرسکتے،مصر
-
اسرائیل نے غزہ میں امریکی ہتھیاروں کے استعمال میں عالمی قوانین کی ممکنہ خلاف ورزی کی، امریکا
-
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان موخر
-
کویت کی پارلیمنٹ تحلیل کردی گئی، آئین کے چند آرٹیکل بھی معطل
-
غزہ میں اسرائیلی فوج کے مستقل قیام کے منصوبے کی حمایت نہیں کریں گے، اماراتی وزیرخارجہ
-
شہزادہ ولیم نے کیٹ مڈلٹن کی صحت سے متعلق بتادیا
-
ہم نے کافی حد تک لچک دکھائی، اسرائیل نے ثالثوں کی تجاویز کو مسترد کیا، حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.