حیدرآباد میں کرونا کی صورتحال ،159نئے مریض سامنے آگئے

منگل 11 مئی 2021 15:42

حیدرآباد میں کرونا کی صورتحال ،159نئے مریض سامنے آگئے
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2021ء) حیدرآباد میں کرونا کی صورتحال ،159نئے مریض سامنے آگئے ، مثبت کیسز کی شرح10فیصد رہی ،ایک مریض جاں بحق کل تعداد353ہو گئی 34مریض لیاقت میڈیکل سول اسپتال حیدرآباد و جام شورو میں اورحیدرآباد کے21مریض کراچی کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں محکمہ صحت و ضلعی انتظامیہ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گذشتہ24گھنٹے کے دوران1639ٹیسٹ کئے گئے ان میں159افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے یہ شرح10فیصد بنتی ہے جبکہ ایک مریض فوت ہوا ہے جس کے بعد حیدرآباد میں کرونا وائرس سے جاں بحق مریضوں کی کل تعداد353ہو گئی ہے حیدرآباد میں 2107کرونا کیسز متحرک ہیں 53اسپتالوں میں داخل ہیں اور2060مریض گھروں میں قرنطینہ کئے ہو ئے ہیں ۔