برائلر گوشت کی اونچی اڑان جاری،فی کلوقیمت429روپے تک پہنچ گئی

مختلف مقامات پر 500سی520روپے فی کلو تک فروخت جاری رہی

بدھ 12 مئی 2021 13:43

برائلر گوشت کی اونچی اڑان جاری،فی کلوقیمت429روپے تک پہنچ گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2021ء)حکومت اور انتظامیہ نے برائلر گوشت کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے آگے بند باندھنے کی بجائے آنکھیں بند کر لیںجس سے اس کی اونچی اڑان جاری ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت مزید 7روپے اضافے سی429روپے،زندہ برائلر مرغی کی قیمت5روپے اضافے سی296روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت136روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں مختلف مقامات پر برائلر گوشت 500سی520روپے فی کلو تک فروخت کیا گیا ۔