فضل الرحمن کا عید کے بعد فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہروں کا اعلان

اسرائیل نے 27 ویں شب سمیت بابرکت ایام میں انسانیت سوز مظالم ڈھائے، سربراہ جے یو آئی

بدھ 12 مئی 2021 19:37

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2021ء) اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے عید کے بعد فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک گیر مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمٰن نے فلسطینی عوام کے نام جاری کیے گئے بیان میں کہا کہ ہم فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل طور پر اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں۔اٴْنہوں نے کہا کہ اسرائیل نے 27 ویں شب سمیت بابرکت ایام میں انسانیت سوز مظالم ڈھائے۔مولانا فضل الرحمٰن نے سوال اٴْٹھائے کہ مسلم امہ کیوں خاموش ہے، او آئی سی کیوں خاموش ہی ۔ انہوںنے کہاکہ اقوام متحدہ ،انسانی حقوق کے ادارے کیوں خاموش ہیں۔