بھارت کی مقامی فلم نگری کے معروف اداکار مارن کورونا کے باعث چل بسے

بدھ 12 مئی 2021 19:56

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2021ء) بھارت کی مقامی فلم نگری کے معروف اداکار مارن کورونا کے باعث چل بسے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 48 سالہ مارن میں گزشتہ دنوں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد وہ گھر پر ہی قرنطینہ میں تھے۔

(جاری ہے)

رپورٹس میں بتایا گیا کہ طبیعت خراب ہونے پر انہیں چنئی کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ بدھ کو چل بسے ہیں۔مارن نے کئی سپر ہٹ فلمیں کی ہیں جن میں سے متعدد فلموں میں معاون اداکار کا کردار ادا کیا ہے جبکہ اپنی جاندار اداکاری کے باعث شہرت حاصل کی۔مارن کے انتقال پر بھارتی فلم نگری میں سوگ کی فضا ہے اور متعدد اداکاروں نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :