ٓوزیراعلیٰ عثمان بزدارکا مون سون سیزن کی آمد سے قبل نالوں کی صفائی کا کام مکمل کرنے کاحکم

بدھ 12 مئی 2021 21:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے مون سون سیزن کی آمد سے قبل نالوں کی صفائی کا کام مکمل کرنے کاحکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور سمیت دیگر شہروں میں نالوں کی بروقت صفائی کے لئے متعلقہ ادارے جامع پلاننگ کریں اور نالوں کے اردگرد تجاوزات کو ہٹایا جائے۔

(جاری ہے)

موسم برسات شروع ہونے سے قبل نالوں کی صفائی کر کے رپورٹ وزیراعلیٰ آفس پیش کی جائی-انہوں نے کہا کہ نالوں کی صفائی کے انتظامات کا تھرڈ پارٹی آڈٹ ہوگا اور تھرڈ پارٹی آڈٹ کے سرٹیفکیٹس کی موقع پر جا کر چیکنگ کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ڈرینوں اور سیور لائنوں کی صفائی کا کام وقت سے پہلے مکمل ہونا چاہیے - کاغذی کارروائی نہیں چلے گی اور نالوں کی صفائی کے کام میں تاخیر برداشت نہیں کروں گا۔