ڈومیسٹک کرکٹ میں مناسب تجربہ کے بغیر نوجوانوں کو قومی ٹیم کی نمائندگی کا موقع دیدیا جاتا ہے :محمد عامر
ہمارے کھلاڑیوں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں سیکھنے کی بجائے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلتے ہوئے قومی کوچز سے سیکھیں: فاسٹ بائولر
ذیشان مہتاب ہفتہ 15 مئی 2021 15:52
(جاری ہے)
محمد عامر نے کہا کہ ایشان کشن ، سوریا کمار یادو اور کرونل پانڈیا کو دیکھیں ، وہ اپنے پہلے میچ سے ہی بین الاقوامی کرکٹ کے لئے تیار اور پرعزم نظر آئے اور انہیں زیادہ مشوروں یا کوچنگ کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی، انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ اور آئی پی ایل کے کئی سال کھیلے ہیں اور اس سے بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے میں انہیں آسانی ہوئی۔
محمد عامر کا مزید کہنا تھا کہ بین الاقوامی کرکٹ سکول کی کرکٹ نہیں ہے جہاں آپ نوکری پر سیکھتے ہیں، یہ ایک مشکل ماحول ہے جہاں صرف ایسے کھلاڑیوں کو منتخب کیا جانا چاہئے جو تیار ہیں اور جنہوں نے کھیل کے بارے میں سیکھا ہے اور ضروری مہارت حاصل کی ہے ،اگر آپ کرکٹ کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو اکیڈمی یا فرسٹ کلاس کرکٹ میں سیکھو ، ہمارے کھلاڑی یہ امید نہ رکھیں کہ وہ اپنے ملک کے لیے بین الاقوامی کرکٹ کھیلتے ہوئے سیکھیں گے۔ محمد عامر نے کہا کہ اکثر ہمارے نوجوان کھلاڑیوں کو تکنیکی خرابیوں کے باوجود اس امید پر بین الاقوامی کرکٹ کھلا دی جاتی ہے کہ وہ بہتر ہوتے جائیں گے تاہم ان کے کھیل میں مسائل پیدا ہوتے ہیں ، کرکٹ میں ایسا نہیں ہوتا اور جتنی جلدی ہمیں اس کا احساس ہوگا اتنا ہی بہتر ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.