ٓمسلم لیگ (ن)نے حکومت اور ڈی جی ایف آئی ایک کیخلاف توہین عدالت درخواست دائرکرنے کا فیصلہ

ہفتہ 15 مئی 2021 15:55

ی*لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2021ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) نے عدالتی فیصلے کے باوجود شہباز شریف کو بیرون ملک نہ جانے دینے پر حکومت اور ڈی جی ایف آئی اے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کے حوالے سے صدر مسلم لیگ(ن) شہباز شریف نے باقاعدہ اجازت دیدی ہے۔

(جاری ہے)

لاہور ہائی کورٹ نے چند روز قبل علاج کے لیے شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دی تھی،تاہم شہباز شریف جب بیرون ملک جانے کے لیے ائیر پورٹ پر پہنچے تو انہیں ایف آئی اے حکام نے روک لیا اور انہیں باہر نہیں جانے دیا گیا۔ایف آئی اے حکام کا موقف تھا کہ عدالتی احکامات موصول نہ ہونے کی وجہ سے شہباز شریف کا نام لسٹ سے نہیں نکالا جاسکا۔درخواست میں وفاقی حکومت،ڈی جی ایف آئی اے اور سیکرٹری داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے۔