پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کی چوہدری زاہد حسین نت کی وفات پر اظہار تعزیت کیلئے ان کی رہائشگاہ آمد

ہفتہ 15 مئی 2021 19:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2021ء) سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی اور رکن قومی اسمبلی چوہدری مونس الٰہی نے ترکھاہائوس میںچوہدری زاہد حسین نت کی وفات پر ان کے بھائیوں چوہدری طاہر حسین نت ،زبیر حسین نت چوہدری ،شاہد حسین نت ،چوہدری وقار عزیز اور ان کے بیٹے چوہدری ارسلان زاہد نت سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے چوہدری زاہدحسین نت کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ چودھری زاہد حسین مسلم لیگ کا قیمتی سرمایہ تھے ۔ پرویز الٰہی اور مونس الٰہی نے زاہد حسین نت کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی ۔