کندھ کوٹ میں جاگیرانی اور چاچڑ قبائل میں فائرنگ، 9 افراد جاں بحق

دونوں قبائل میں تاحال فائرنگ جاری، ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ

ہفتہ 15 مئی 2021 22:00

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2021ء) جاگیرانی اور چاچڑ قبائل کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی۔

(جاری ہے)

کندھ کوٹ میں تھانہ درانی مہر کی حدود کچے کے علاقے میں جاگیرانی قبائل نے چاچڑ قبائل کے لوگوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں چاچڑ قبائل کے 5 افراد جاں بحق اور دیگر شدید زخمی ہوگئے جن میں سے کچھ افراد بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی۔دونوں قبائل میں تاحال فائرنگ جاری ہے جب کہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔