جوبائیڈن کا اسرائیلی وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، مغربی کنارے پر تشدد واقعات پر تشویش کااظہار

امریکی صدر کا اسرائیلی وزیراعظم سے گفتگو میں دو ریاستی حل کے عزم کا اعادہ ،صحافیوں کے تحفظ سے متعلق تحفظات کا اظہار

اتوار 16 مئی 2021 16:25

جوبائیڈن کا اسرائیلی وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، مغربی کنارے پر تشدد ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2021ء) امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔اعلامیہ وائٹ ہاوس کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے مغربی کنارے میں پر تشدد واقعات پر تشویش کا اظہار کیا اور فلسطینیوں کو باعزت طور پر جینے کے لیے اقدامات کی حمایت کا بھی اظہار کیا۔

(جاری ہے)

جوبائیڈن نے کہا کہ حالیہ صورتحال کے باعث بچوں سمیت فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کی جانیں گئیں۔

اٴْنہوں نے اسرائیلی وزیراعظم سے گفتگو میں دو ریاستی حل کے عزم کا اعادہ کیا اور صحافیوں کے تحفظ سے متعلق تحفظات کا اظہار بھی کیا۔گفتگو کے دوران امریکی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم نے مقبوضہ بیت المقدس میں تمام مذاہب کے افراد کے لیے پٴْرامن ماحول کی خواہش کا اظہار کیا۔جوبائیڈن نیاسرائیل کی جانب سے اپنے دفاع کیلئے اقدامات کی حمایت بھی کی۔

متعلقہ عنوان :