u پنجاب میں آج سے کاروباری سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت

ةپنجاب کے تمام سنیما گھر، تھیٹرز اور 21 اضلاع میں مزارات بھی مکمل بند رہیں گے، نوٹیفکیشن جاری

اتوار 16 مئی 2021 17:25

u پنجاب میں آج سے کاروباری سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت
}لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2021ء) پنجاب بھر میں تمام کاروباری سرگرمیاں آج 17 مئی سے شروع کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔تفٓصیلات کے مطابق این سی او سی کے فیصلوں کے بعد پنجاب حکومت نے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے تحت صوبے بھر میں تمام کاروبار آج سے کھولے جا سکیں گے، تاہم تمام کاروباری سرگرمیاں شام بجے بند کردی جائیں گی۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں میں پبلک ٹرانسپورٹ 50 فیصد مسافروں کے ساتھ چل سکے گی، تاہم لاہور اور راولپنڈی سمیت 21 اضلاع میں شادیوں پر مکمل پابندی ہوگی، اور تمام شادی ہالز، مارکیز بند رہیں گی، تمام ہوٹلز اور ریسٹورنٹس سے صرف ٹیک اویز سروس کی جاسکے گی۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب کے تمام سنیما گھر، تھیٹرز اور 21 اضلاع میں مزارات بھی مکمل بند رہیں گے، تمام سرکاری و غیر سرکاری دفاتر میں 50 فیصد اسٹاف کے ساتھ کام جاری رکھا جائے گا، جب کہ کورونا ایس او پیز کا نیا حکم نامہ 20 مئی تک نافذ العمل رہے گا۔