راولپنڈی میں شوہر کے قتل میں بیوی اور آشنا ملوث نکلے

اتوار 16 مئی 2021 21:45

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2021ء) چک بیلی باہیا میں ہونے والے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا اور شوہر کے قتل میں بیوی اور آشنا ملوث نکلے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مقتول محسن جاوید کی چند سال قبل ثناء بی بی سے شادی ہوئی تھی جب کہ ملزم تیمور اور ثنائ کے آپس میں 4 سال سے مراسم تھے، ملزمان نے منصوبہ بندی سے محسن جاوید کو قتل کیا، مقتول کی بیوی نے وقوعہ کے وقت بے ہوش ہونے کا ڈرامہ رچایا جب کہ مقتول کو قتل کرنے کے بعد دونوں نے شادی کرنا تھی۔پولیس کے مطابق سائنسٹیفک ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اصل ملزمان کو ٹریس کیا گیا جب کہ ملزم تیمور کے قبضہ سے آلہ قتل اور واردات میں استعمال موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی گئی ہے۔