اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی ہولوکاسٹ سے کم نہیں، رضا ربانی

پیر 17 مئی 2021 23:02

اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی ہولوکاسٹ سے کم نہیں، رضا ربانی
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2021ء) سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی ہولوکاسٹ سے کم نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی پر مسلم امہ سمیت دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں توقع تھی او آئی سی ٹھوس اقدامات کرتے ہوئے اسرائیل پر معاشی پابندی لگائے گی، اسرائیل کو تسلیم کرنے والے مسلم ممالک اس پر دباؤ ڈالیں گے۔