شنکیاری،ایک شخص نے مبینہ ناجائز تعلقات کے شبہ میں فائرنگ کرکے بیوی اور آشنا کو قتل کردیا

منگل 18 مئی 2021 22:20

شنکیاری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2021ء) تھانہ خاکی کے گاوٴْں اکبرآباد خواجگان میں رویت ولد خالد نے مبینہ ناجائز تعلقات کے شبہ میں فائرنگ کرکے اپنی بیوی اور اس کے مبینہ آشنا زبیر کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزم دوہرے قتل کی واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگیا ہے۔ملزم کے خلاف دوہرے قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش اور اس کی گرفتاری کیلئے کاروائی شروع کردی گئی ہے۔