جمعیت علماء اسلام کے جلسے پر بم دھما کے کی شدید مذمت کرتے ہیں،مفتی عبدالواحد

جمعہ 21 مئی 2021 22:54

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2021ء) جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے جلسے پر بم دھما کے کی شدید مذمت کرتے ہیں دشمن اپنا ناکامی اس طرح کے بزدلانہ حملوں سے نہیں چھپاسکتا جمعیت علما ء اسلام(س)جمعیت نظریاتی کے غم میں برابر کے شریک ہے اور ہم مولانا عبدالقادر لونی اور ان کے ساتھیوں کے ساتھ ہے ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام(س) کے صوبائی قائمقام امیر مفتی عبدالواحد بازئی سیکرٹری جنرل عبدالقیوم میرزئی، ڈپٹی سیکرٹری انجینئر محمد نسیم مسعود ،قاری نعیم اللہ ،مولانا ندا محمد حقانی، حافظ رحمت اللہ دمڑ، ڈاکٹر عبدالظاہر میرزئی نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ علماء حق کا تاریخ قربانیوں سے بھرا پڑا ہے امام الشہداء حضرت مولانا سمیع الحق نے ہر باطل کے سامنے ڈٹ کر آخر کار انجام شہادت نوش کیا دشمن پیچھے سے وار کرتے ہیں سامنے آجائیں تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے جمعیت علماء اسلام(س) اس طرح کے بزدلانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں اور دشمن کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ مظلوموں کے شہادت سے یہ تحریکیں ختم نہیں ہوتی شہداء کے خون سے تحریکوں کی آبیاری ہوتی ہے جمعیت نظریاتی کے ساتھیوں کے حوصلے بلند ہے وہ کسی سے مرعوب نہیں ہونگے اللہ تعالیٰ شہداء کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔