سعودی عرب میں کورونا کی خطرناک بھارتی قسم پھیلنے کے خدشات بڑھ گئے
عالمی ادارہ صحت کے مطابق بھارتی قسم کا کورونا بحرین ، ایران اور اُردن پہنچنے کے بعد سعودیہ بھی متاثر ہو سکتا ہے
محمد عرفان منگل 25 مئی 2021 09:50
(جاری ہے)
ان کا کہنا ہے کہ "سعودی عرب کرونا کی وبا کے آغاز سے ہی اس ے پھیلاوٴ کی روک تھام کے واسطے تمام کوششیں کر رہا ہے۔
ہم عالمی ادارہ صحت کے ساتھ مثالی تعاون پر مملکت کے شکر گزار ہیں"۔المنظری کے مطابق "سعودی عرب خطے اور اس کے بیرون ایک اہم عطیہ کنندہ ملک کے طور پر جانا جاتا ہے۔ ہم مملکت کے اس کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ بے شک بھارت کی مدد کرنے میں بھی سعودی عرب کی تیزی گراں قدر ہے"۔المنظری نے مزید کہا کہ "بھارت میں کرونا کے متاثرین اور اس کے سبب اموات کی تعداد میں اضافہ خطرناک اور سنگین ہے۔ ہم بھارت اور دنیا کے بقیہ دیگر ممالک کے تعاون سے کام کر رہے ہیں۔ کرونا کی نئی اقسام قابل تشویش ہیں۔ ان اقسام کے نمودار ہونے سے اس بات کی اہمیت نمایاں ہو گئی ہے کہ تمام لوگوں کو طبی، سماجی، مقامی اور قومی تدابیر پر کاربند رہنا چاہیے۔ اس سلسلے میں بھرپور رابطہ کار اور نظم و ضبط کی ضرورت ہے"۔کرونا وائرس کے اعداد و شمار کے حوالے سے المنظری نے بتایا کہ "عالمی سطح پر 21 مئی 2021ء تک عالمی ادارہ صحت کو 16.5 کروڑ سے زیادہ مصدقہ کیس اور 53 لاکھ کے قریب اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔ مذکورہ تاریخ تک مشرق وسطی کے خطے میں مجموعی طور پر 98 لاکھ سے زیادہ متاثرین سامنے آ چکے ہیں۔ ان میں 1.97 لاکھ وفات پا چکے ہیں۔ خطے کی اور عالمی سطح پر صورت حال ابھی تک تشویش ناک ہے۔ ہمیں صحت عامہ کی اور سماجی تدابیر پر سختی سے کاربند رہنا ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
یوکرینی صدر کو قتل کرنے کی سازش پکڑی گئی؛ 2 کرنل گرفتار
-
آسٹریلیا نے اسٹوڈنٹ ویزا کی مالی شرائط سخت کردیں، بھارت سب سے زیادہ متاثر
-
ہزاروں مظاہرین کا نیتن یاہو سے جنگ بندی معاہدہ قبول کرنے کا مطالبہ
-
رفح پر اسرائیلی حملے کی طرف پیش قدمی، راہداری کا آپریشن اسرائیلی فوج نے سنبھال لیا
-
حماس جنگ بندی تجاویزہمارے مطالبات کے مطابق نہیں، اسرائیل
-
یمن میں شاہ سلمان سینٹر کی جانب سے 3 روزمیں دل کے 80 آپریشن کیے گئے
-
ایران ملائیشیا کے ذریعے تیل پابندیوں کی خلاف ورزی کررہا ہے،امریکہ
-
رفح پراسرائیلی ٹینکوں کی یلغار،ہسپتالوں کے ڈاکٹر اور طبی عملے کے ارکان علاقہ چھوڑنے لگے
-
ٹویوٹا کمپنی کو گزشتہ سال 31.82 بلین ڈالر کا ریکارڈ منافع
-
رفح پراسرائیلی حملہ لاکھوں زندگیاں خطرے میں ڈال دے گا ، اقوام متحدہ
-
بھارتی کرکٹ ٹیم میں مسلمانوں کے انتخاب کو روکنے کیلئے بی جے پی کو 400 سیٹیں چاہیے، مودی
-
مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر چین فرانس مشترکہ بیان انسانی ضمیرکی آواز ہے، چینی میڈیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.