کورونا وبا کا خوف، بھارتی بزنس مین نے خاندان سمیت امارات واپسی کے لیے بڑی قیمت ادا کر دی
مشتاق انفارگھر والوں سمیت2 لاکھ 77 ہزار درہم کی رقم ادا کر کے خصوصی جیٹ طیارے پر امارات واپس پہنچ گئے
محمد عرفان منگل 25 مئی 2021 14:36
(جاری ہے)
بالآخر مشتاق انفار اپنے گھر والوں کے ساتھ واپس امارات پہنچ گئے۔
مشتاق انفار امارات میں اودھ انفار نامی مشہور پرفیوم کا برانڈ چلا رہے ہیں۔ انہوں نے چارٹرڈ طیارے میں اپنی اور گھر والوں کی تصویریں انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ دُبئی واپس آ رہے ہیں۔ پروازیں بند ہونے کے باعث انہوں نے اس خصوصی جیٹ طیارے کا انتخاب کیا۔ امارات واپسی کی اجازت پر وہ دُبئی ایوی ایشن اتھارٹیز کے شکر گزار ہیں جنہوں نے دبئی واپس کے لیے ان کے لیے چارٹر طیارے کا انتظام کیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس سے قبل بھی ایک بھارتی بزنس مین پی ڈی سیامالن نے امارات واپسی کے لیے ایک پرائیویٹ جیٹ طیارہ بُک کروانے پر 2 لاکھ درہم کی رقم ادا کی تھی۔ سیامالن الراس گروپ کے ڈائریکٹر ہیں اور پچھلی چار دہائیوں سے امارات میں مقیم ہیں۔ وہ چند روز قبل بھارتی ریاست کیرالہ کے کوچی ہوائی اڈے سے پرائیویٹ جیٹ کے ذریعے اپنے گھر والوں اور چار ملازمین سمیت دُبئی کے المختوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اُترے تھے۔ واضح رہے کہ اماراتی حکومت نے بھارت میں کورونا وائرس کی خطرناک قسم سامنے آنے کے بعد 25 اپریل سے بھارت سے آنے والی تمام مسافر پروازوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ جس کے بعد بزنس مین اور امیر افراد پرائیویٹ جیٹ طیاروں کے ذریعے امارات واپس آ رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
-
بھارت،ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
کینیڈا میں مودی سرکارکے ہاتھوں ہردیپ سنگھ نجرکے قتل کیس میں گرفتاریاں شروع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.