این اے 239 سے رکن قومی اسمبلی ایم اکرم کے اثاثوں چھپانے کے معاملے پر سماعت سترہ جون تک ملتوی

بدھ 26 مئی 2021 14:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2021ء) الیکشن کمیشن میں این اے 239 سے رکن قومی اسمبلی ایم اکرم کے اثاثوں چھپانے کے معاملے پر سماعت سترہ جون تک ملتوی کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے چار رکنی بنچ نے این اے 239 سے رکن قومی اسمبلی ایم اکرم کے اثاثے چھپانے کے کیس کی سماعت کی ۔این اے 239 سے رکن قومی اسمبلی ایم اکرم نے چار ایکڑ زمین مالی گوشواروں میں ظاہر نہیں کی ،الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی ایم اکرم سے جواب طلب کر لیا بعد ازاں کیس کی سماعت 17 جون تک ملتوی کر دی گئی ۔