بھارتی ڈاکٹروں کارام دیو کے خلاف متنازع بیان پر ملک گیر احتجاج کا اعلان

بھارت فیڈریشن آف ریذیڈنٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا آج یوم سیاہ منانے کا اعلان،رام دیو سے معافی مانگنے کا بھی مطالبہ

اتوار 30 مئی 2021 12:30

بھارتی ڈاکٹروں کارام دیو کے خلاف متنازع بیان پر ملک گیر احتجاج کا اعلان
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2021ء) بھارت فیڈریشن آف ریذیڈنٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے اراکین نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایلوپیتھی کے بارے میں یوگا گورو رام دیو کے تبصروں کے خلاف یکم جون کو ملک گیر احتجاج کریں گے اور یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت فیڈریشن آف ریذیڈنٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے اراکین نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایلوپیتھی کے بارے میں یوگا گورو رام دیو کے تبصروں کے خلاف یکم جون کو ملک گیر احتجاج کریں گے اور یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے۔

(جاری ہے)

فیڈریشن نے اپنے بیان میں یوگا گرو رام دیو سے بھی غیر مشروط معافی مانگنے کو کہا ہے۔کورونا انفیکشن کے علاج میں استعمال ہونے والی کچھ ادویات پر سوال اٹھاتے ہوئے یوگا گرو رام دیو نے مبینہ طور پر کہا تھا کہ لاکھوں افراد ایلوپیتھی کی دوائیں کھا کر مر چکے ہیں جس کے بعد مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن نے ان کے بیان کو انتہائی غیرذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اسے واپس لیں۔ جس کے بعد رام دیو نے اپنا بیان واپس لے لیا تھا۔ادھر رام دیو نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک کھلے خط میں انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے 25 سوالات پوچھے۔ انھوں نے پوچھا کہ کیا ایلوپیتھی بیماری سے مستقل راحت فراہم کرتا ہے۔